بھارت

امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست

نئی دہلی : معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعدعالمی سطح پراپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لئے بھارت اپنی سفارتی کمزوریوں کے باعث لابنگ فرمز پر انحصار کرنے لگاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس اور دی انڈین ایکسپریس نے بھارت کی جانب سے امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کو بے نقاب کردیا۔ امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارت نے اپنی مسخ شدہ ساکھ کی بحالی کیلئے2025میں متعدد لابیسٹ ہائر کیے۔اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم بی جی آر گروپ کو 4لاکھ 50ہزار ڈالرز دے کراپنی سفارتی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی جریدے ”دی انڈین ایکسپریس ”نے بھی بھارتی حکومت کی جانب سے امریکہ میں کی گئی لابنگ کا پردہ چاک کر دیا۔دی انڈین ایکسپریس کے مطابق آپریشن سندورمیں(جس میں بھارت کو ذلت آمیز شکست ہوئی)بھارت نے امریکہ میں لابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے شروع کیے۔ بھارت نے آپریشن سندور سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کی ترویج کیلئے امریکی انتظامیہ سے بھی رابطے کی کوششیں کیں۔دی انڈین ایکسپریس نے بتایا کہ بھارتی وفدنے امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں کیلئے ایس ایچ ڈبلیو لابنگ فرم کی مدد لی۔ بھارت نے ایس ایچ ڈبلیو کو 1.8ملین ڈالر سالانہ اور مرکری پبلک افئیر نامی لابنگ فرم کو75ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائر کیا۔تاہم بھاری رقوم خرچ کرنے کے باوجود بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا اوروہ دنیا میں تنہا ہوکر رہ گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button