پاکستان
پاکستان نیوی کا” ایل وائی 80“ میزائل کا کامیاب تجربہ

کراچی: پاکستان نیوی نے زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایم وائی 80میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نیوی نے زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تجربے کے دوران ایل وائی 80 میزائل نے طویل فاصلے پر فضائی ہدف کو کامیابی سے تباہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کامیاب تجربے کا معائنہ کیا ، یہ تجربہ پاک بحریہ کے ایئرڈیفنس سسٹم کی صلاحیت کا عکاس ہے۔







