بی جے پی رہنماﺅں کے احتجاج پر مسلم طلباءکے داخلوں کی منسوخی افسوسناک ہے، وحیدہ پرہ
نفرت کی سیاست بی جے پی حکومت کیلئے ایک بڑا سوالہ نشان ہے، رہنما پی ڈی پی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے رہنما اور رکن اسمبلی عبدالوحید پرہ نے ضلع ریاسی میں قائم ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی بندش پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی رہنماﺅں کے احتجاج پر ہونہار مسلم طلباء کے داخلے منسوخ کر دیے گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وحیدہ پرہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ کسی مخصوص مذہب سے تعلق رکھنے کی وجہ سے داخلے منسوخ کیے جا رہے ہیں جو افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت کی یہ سیاست بی جے پی کی بھارتی حکومت کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تمام مسلم طلباءکے داخلے بحال ہونے چاہئیں۔
وحیدہ پرہ نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے خلاف جرائم انسانیت پر سب سے بڑا دھبہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کہیں بھی ہو ، غلط ہے ، ہم اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کی مذمت کرتے ہیں ، بھائی چارے اور بقائے باہمی میں ہی بھارت کی طاقت ہے ، اسے زندہ رہنا چاہیے۔






