مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر :ہوٹلوں ، گیسٹ ہائوسز کیخلاف پولیس کا کریک ڈائون

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حکام نے ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز کیخلاف ایک بڑا کریک ڈائون شروع کردیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نے پولیس نے سرینگر اور گردنواح کے علاقوں میں کئی ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز پر چھاپے مارے ۔ جن مقامات پرچھاپے مارے گئے ان میں ہوٹل ایسر، اے بی سی ریزیڈنسی، گانی، اور اکسا، اور ہوم سٹیز الحبیب، گولڈن مون، اور ڈیوائن ہالیڈے وغیرہ شامل ہیں۔حکام نے اصول وضوابط کی مبینہ خلاف ورزی پر مالکان پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کارروائیاں کشمیریوں کو معاشی طورپر مفلوک الحال بنانے کی مذموم بھارتی پالیسی کا حصہ ہیں






