مقبوضہ کشمیر، بھارتی کیمپ میں مشتبہ آگ بھڑک اٹھنے سے کانسٹیبل رمیش کمار ہلاک

سرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک کانسٹیبل کیمپ میں مشتبہ طور پر آگ بھڑک اٹھنے سے جل کر ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع بانڈی پورہ کے مادار علاقے میں 62 ویں بٹالین کے کیمپ میں پیش آیا۔ آگ کے وقت کانسٹیبل اندر موجود تھا جو جل کر راکھ بن گیا۔ہلاک ہونے والے کانسٹیبل جس کی شناحت رمیش کمار کے طور پر کی گئی ہے کی لاش بعد ازاں قانونی کارروائی کے لیے ضلع اسپتال بانڈی پورہ منتقل کی گئی۔ رمیش کمار بھارتی پنجاب جالندھرکا رہائشی تھا۔
اس واقعے نے دفاعی ماہرین میں تشویش پیدا کر دی ہے، کچھ ماہرین نے مشتبہ آگ پر سوال بھی اٹھائے ہیں۔ بھارتی فوج میں گروہ بندی اور اندرونی خلفشار کی اطلاعات عام ہیں جس کی بنیاد پر کچھ حلقے اسے ممکنہ”اندرونی کارروائی“قرار دے رہے ہیں۔ آگ کی اصل وجہ ابھی واضح نہیں اور حادثے کے حقائق سامنے لانے کے لیے جامع تحقیقات کی ضرورت ہے۔






