بھارت

بی جے پی بھارت میں ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہے، اسدالدین اویسی

اورنگ آباد:
بھارت میں رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مودی کی بھارتی حکومت ملک میں ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور مسلمانوں کو صرف مذہب کی بنیاد پر "بنگلہ دیشی” قرار دیا جا رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی اورنگ آباد میں میونسپل انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران بی جے پی اور مہایوتی اتحاد پر سخت تنقیدکی ۔انہوں نے دعوی کیا کہ نریندر مودی نے الیکشن کمیشن کو مسلمانوں کی قومیت پر سوال اٹھانے کا اختیار دے دیا ہے۔ مسلمان ہونے کی وجہ سے ان سے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا آپ اس ملک کے شہری ہیں یا نہیں۔ اسد الدین اویسی نے کہاکہ بی جے پی نے دوہرا معیار اختیار کر رکھا ہے ۔ پہلے ہندو مندروں میں صرف ہندوں کو رکنیت دی جاتی ہے اور مسلمانوں کے مذہبی اداروں میں صرف مسلمانوں کو، مگر اب ایک نیا قانون لا کر غیر مسلموں کو مسلمانوں کے مذہبی اداروں میں رکن بنانے کی اجازت دی گئی ۔انہوں نے ووٹر لسٹ پرخصوصی نظرثانی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اس عمل کو شہریوں کو ہراساں کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔اسد الدین اویسی نے مسلمانوں سے اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کو ووٹ نہیں دے سکتے جو ہماری مساجد اور درگاہیں چھین لیتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button