بھارتی حکومت کشمیری عوام کی خواہشات احترام اور جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرے ، نیشنل کانفرنس
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اوربھارتی پارلیمنٹ کے رکن چودھری محمد رمضان نے بھارتی قابض انتظامیہ پر زوردیاہے کہ وہ کشمیری عوام کے جمہوری مینڈیٹ کا احترام کرے اورمقبوضة علاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا اپنا وعدہ پورا کرے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چودھری محمد رمضان نے سرینگر میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت کی بحالی محض سیاسی مطالبہ نہیں ہے بلکہ کشمیری عوام کا جمہوری اور آئینی حق ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام نے بیلٹ کے ذریعے اپنی جمہوری خواہش کا اظہار کیا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ بھارتی حکومت انکے مینڈیٹ کا احترام کرے اور بلا تاخیر ریاست کا درجہ بحال کرے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں ترقی اور پائیدار امن صرف اسی صورت میں قائم ہوسکتا ہے جب کشمیری عوام کے جمہوری حقوق مکمل طور پر بحال ہوں اور لوگوں کو ایک منتخب حکومت کے ذریعے بااختیار بنایا جائے۔







