مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل سرینگر میں تلاشی کی کارروائی

سرینگر:بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل قابض فورسز نے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کے سرینگر سٹی سینٹر کے بعض حصوں میں تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس اورسینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے مشترکہ طورپر یہ تلاشی کی یہ کارروائی شروع کی ہے ۔ قابض فورسز نے پورے سٹی سینٹر میں کشمیریوں کی جامہ تلاشیوں اور شناخت کی کارروائی کی ۔آخری اطلاعات ملنے تک فوجی کارروائی جاری تھی ۔




