مقبوضہ جموں و کشمیر
پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے، عمر عبداللہ

سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے کہا کہ ماننا ہوگا پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے، بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہماری کمزوری بنے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنگ صرف اسرائیل کو مطلوب تھی، اگر بھارت اسرائیل کے قریب نہ ہوتا تو وہ وہ کچھ کر سکتا تھا جو پاکستان نے کیا۔
عمر عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ اچھا ہوا جنگ بندہوئی، چاہے اس میں پاکستان نے ہی کردار ادا کیا۔








