مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیکیورٹی کے نام پر پابندیاں، عوام کی مشکلات میں اضافہ

مسلم لیگ کے رہنما حیات بٹ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

سری نگر،:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںو کشمیر میں بھارتی افواج اور پولیس نے 26 جنوری کو منائے جانے والے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے نام پر پابندیاں سخت کر دی ہیں، جس سے خطے کے مظلوم عوام کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی افواج، بشمول آرمی، نیم فوجی دستے اور پولیس کے اہلکاروں نے تمام شہروں، دیہات اور شاہراہوں بشمول سری نگر–جموں ہائی وے پر گاڑیوں اور مسافروں کی سخت چیکنگ شروع کر دی ہے، جس سے کشمیری عوام کی زندگی مزید دشوار اور اذیت ناک ہو گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں بھارتی افواج نے چیک پوسٹس قائم کی ہیں جہاں گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کو روکا جا رہا ہے اور مسافروں سے پوچھ گچھ اور تلاشی لی جا رہی ہے۔ بھارتی پولیس نے مختلف تھانوں میں بڑی تعداد میں نوجوانوں، ، آزادی پسندوں اور حریت رہنماؤں کو طلب کر کے تفتیش کی ہے، جبکہ مسلم لیگ کے رہنما حیات احمد بٹ، جو چھ سال قید کے بعد دو ماہ قبل کوٹ بھلوال جیل جموں سے رہا ہوئے تھے کو دوبارہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے اودھمپور جیل جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ کشمیری عوام کے لیے ہر سال مشکلات اور مصائب لاتا ہے، اور ہر سال کی طرح اس بار بھی مقامی حکام نے 26 جنوری سے کئی دن قبل ہی وادی میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button