اڈیسہ: ہند وتوا غنڈوںکا پادری پر بہیمانہ تشدد، گائے کا گوبر کھانے پر مجبور کیا

بھوبینشور :بھارتی ریاست اڈیسہ کے ضلع دنکینال میں ہندو توا غنڈوں نے ایک عیسائی پادری کو وحشیانہ مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور گائے کا گوبر کھانے پر مجبور کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پاردی بپن بہاری نائیک کیساتھ ضلع کے گاﺅں پرجنگ میںبہیمانہ سلوک روا رکھا گیا۔ اس علاقے میں ہندو ﺅں کی اکثریت ہے اور گنتی کے عیسائی رہائش پذیر ہیں۔ پادر ی ، اسکی اہلیہ وندانہ اور دیگر کچھ عیسائی ایک دعائیہ تقریب میں شریک تھے جب بیس کے قریب ہندو غنڈوں نے پادری کو عمارت سے باہر آنے کی ہدایت کی ۔ پادری نے ہدایت نظر انداز کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ تقریب ختم ہونے کے بعد باہر آئے گا۔ اس پر ہندو توا غنڈے غضب ناک ہو کر عمار ت میں داخل ہوئے اور پادری سمیت اندر موجود تمام لوگوں کو پیٹنا شروع کر دیا ۔ اس کے بعد غنڈے پادری کو گھسیٹے ہوئے باہر لے آئے ، لاٹھیوں سے اسکی شدید مار پیٹ کی ، اسکے چہرے پر سرخ رنگ پھینک دیا اور گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر گاﺅں میں گھمایا ۔ بعد ازاں اسے ایک مندر کے باہر لے جاکر گائے کا گوبر کھانے اور ہندو نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔اس دوران پادری کی بیوی اور دیگر لوگ تھانے پہنچے اور پولیس کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی منتیں کرتے رہے لیکن پولیس دو گھنٹے بعد آئی ، تب تک غنڈے بھاگ چکے ہیں۔ پادری کی اہلیہ کے مطابق پولیس واقعے کی رپورٹ درج کرنے میں بھی ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔






