پاکستان

میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟ صدر ٹرمپ کا شہباز شریف سے سوال

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیووس میں حالیہ ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے سوال کیا، میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ انہوں نے جواب میں مہمانوں کی اگلی صف میں بیٹھے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب اشارہ کیا۔ امن بورڈ کے معاہدے پر ارکان کی دستخط کی تقریب کے دوران دنیا بھر کے ٹی وی چینلز نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فیلڈ مارشل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دکھایا۔ دوزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم کے ڈیووس میں ہونیوالے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی مختصر ملاقات کی تفصیلات بھی شیئر کیں اور کہا کہ انہوں نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس کے قیام کے اقدام پر صدر ٹرمپ کو سراہا، جسے انہوں نے جنگ سے متاثرہ خطے میں امن کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ وزیراعظم کے مطابق انہوں نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ اگر وہ فلسطینی عوام کیلئے امن، وقار اور بنیادی حقوق کو یقینی بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور غزہ کی تعمیر نو کا معاملہ کامیاب ہوا تو تاریخ اس اقدام کو ان کی عظیم وراثت کے طور پر یاد رکھے گی۔اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں صدر ٹرمپ کے مثر کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا مسٹر پریذیڈنٹ، تاریخ آپ کو ایک ایسے عظیم رہنما کے طور پر یاد رکھے گی جس نے بروقت اور موثر انداز سے مداخلت کرکے خطے میں لاکھوں جانیں بچائیں، ملاقات کے ایک دلچسپ پہلو کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے خود پاکستان کے آرمی چیف کے بارے میں استفسار کیا۔وزیراعظم کے مطابق یہ مختصر ملاقات خوشگوار ماحول میں اور نہایت مثبت اور تعمیری رہی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button