آزاد کشمیر

کشمیری کبھی بھی بھارتی تسلط کو قبول نہیں کریں گے، بیرسٹر سلطان

مظفر آباد:
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے خلاف غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ کشمیری کبھی بھی بھارت کے تسلط یا اپنے مادر وطن پر اس کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں کریں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صدر آزاد کشمیر مظفر آباد میں ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے، بھارتی اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ علاقے کا محاصرہ تیز ہوا ہے، اس کے ساتھ شہری آزادیوں پر بھی سخت پابندیاں عائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی حکومت اس حقیقت کو تسلیم کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کے پرامن حل کی راہ ہموار کرے جو کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق خودارادیت کی ضمانت دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے تنازعہ کشمیر پر عالمی برادری کے فعال کردار کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button