پاکستان
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

اسلام آباد:
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارتی یومِ جمہوریہ کشمیری عوام کیلئے یومِ سیاہ ہے،پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر کے جمہوریت کا ڈھونگ رچا رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت جمہوری ملکوں کے لیے ایک کلنک کا ٹیکہ ہے، کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری بھارتی یومِ جمہوریہ یومِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔







