پاکستان

لاہور : بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

لاہور:
کشمیرسنٹرلاہور کے زیراہتمام بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرے میں مختلف سیاسی،سماجی ،مذہبی رہنمائوں ،کشمیری کمیونٹی کے نمائندگان،طلبا اور دیگرشہریوں کی بڑی تعداد شرکت کی ۔ مظاہرین نے بازں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اورسیاہ جھنڈے اورپلے کارڈ زاٹھارکھے تھے جن پر جموں وکشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے، ظلم وجبر اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی جمہوریت دنیا کا سب سے بڑا فراڈ ہے۔ نام نہاد جمہوریت کا لبادہ اوڑھے بھارت دنیا کو گمراہ کررہا ہے ۔مظلوم کشمیری عوام طویل عرصے سے اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں لیکن بھارت انھیں ان کا پیدائشی وجمہوری حق دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ایک جانب اپنا یوم جمہوریہ منارہاہے تاہم دوسری جانب اس نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کرکے سخت پابندیاں اور بڑی تعداد میں قابض فوجی تعینات کر رکھے ہیں ۔مقبوضہ کشمیرمیں کوئی جمہوریت نہیں ہے،بھارت نے فوجی طاقت کے بل پر جموں وکشمیر پر قبضہ کر کے کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑرہاہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے۔ 5اگست 2019 کے بعد سے کشمیری عوام کے تمام بنیادی انسانی اور شہری حقوق سلب ہیں۔مقررین نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پرزوردیاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیں۔ انھوں نے اقوام متحدہ پر زوردیاکہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنی متعلقہ قراردادوں پر فوری عمل درآمد کے لیے بھار ت پر دبائو بڑھائے۔مقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں صحافتی اداروں پر بھی سخت پابندیاں عائد کررکھی ہیں ۔ مظاہرے کے اختتام پر شہدا کی بلندی درجات اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے جلد آزادی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔مقررین میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما انجینئرمشتاق محمود،انچارج کشمیر سنٹرانعام الحسن، نصیب اللہ گردیزی، راجہ شہزاد احمد، معراج دین شاہین، ایڈووکیٹ مرزا عبدالرشید جرال ،محمدمشتاق، آفتاب نازکی، بلال بٹ، محمداشفاق، نازیہ بٹ،مقبول اعوان،چوہدری صدیق،علامہ مشتاق قادری، علامہ فدا الرحمان، انوار قاضی،پروفیسرمحمد مظہر عالم، نعیم بٹ،نوید ملک، بشارت وہرا، محمود کشمیری،فیصل فابانی،مقصود چغتائی، عبدالمنان، نذربھنڈر اور دیگر شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button