مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
سرینگر:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموںو کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آج بھارتی فوج کا ایک اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 30سالہ بھارتی فوجی اہلکارجیتو بہرا ضلع کے علاقے ٹنگدار میں مبینہ طورپر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا۔مذکورہ اہلکار کولاش کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاںدیگر ضروی طبی اور قانونی کارروائی مکمل کی گئی ۔
ادھر ضلع کشتواڑ کے علاقے چترو میں مبینہ طور پر ایک حملے میں دو بھارتی پیراملٹری اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
دریں اثناء ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوج کا ایک اگنی ویر شدید زخمی ہو گیاہے۔






