مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں شدید برف باری کے باعث اہم سڑکیں بند اور دور دراز علاقوں سے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی مفلو ج ہو کر رہ گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ بدستور ٹریفک کیلئے بند ہے اور قابض حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔برف باری سے کئی علاقوں بشمول کشتواڑ اور اس سے ملحقہ وادیوں وروان اور مروہ کا رابطہ منقطع ہو گیاہے۔شمالی کشمیر میں گریز، مژھل، ٹنگدار اور کرناہ،سونمرگ اور زوجیلا پاس پر 2سے3فٹ برف پڑ چکی ہے جبکہ لداخ کے کچھ حصوں دراس، مینا مرگ اور کارگل بھی برف سے ڈھک چکے ہیں ۔ قابض حکام نے سیاحوں کے سفر پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔مقامی لوگ بنیادی ضروریات تک رسائی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور بہت سے لوگ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔







