مقبوضہ جموں و کشمیر

کھیل کے میدانوں پر بھارتی فورسز کے قبضے سے نوجوان صحت بخش سرگرمی سے محروم ہو گئے ہیں

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کھیل کے میدانوں پر بھارتی فورسز کے قبضے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے نوجوان کھیل جیسی صحت بخش سرگرمی سے محروم ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے” ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ عوامی مقامات پر بھارتی فورسز کے قبضے سے نوجوان نسل میں انتہائی فکر و تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں چٹابل تبیلا گراونڈ پر قبضہ کیا گیا ۔بھگت برزولہ میں ایم ای ٹی (مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ) کی راضی پر بھی قبضے کی بات کی جا رہی ہے جسے مقامی نوجوان باقاعدگی سے کھیل کیلئے استعمال کرتے ہیں، بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے شیری بارہمولہ کے چڑیا گھر کی ارضی پر بھی قبضہ جما رکھا ہے۔“محبوبہ مفتی نے لکھا کہ اس طرح کی کارروائیاں نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں سے محروم کر دیتی ہیں۔ پی ڈی پی سربراہ نے ڈویڑنل کمشنر کشمیر پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ یہ جگہیں عوام بالخصوص نوجوان نسل کے لیے قابل رسائی رہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button