بھارت

سونم وانگچک کی اہلیہ کے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات پر اظہار مایوسی

 

نئی دلی: لداخ سے تعلق رکھنے والے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو ن نے بھارتی یوم جمہوریہ کی بڑے پیمانے پر تقریبات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ایسے وقت میں جب عوام کو انکے آئینی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے یہ دن منایا بے معنی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میگسیسے ایوارڈ یافتہ کارکن سونم وانگچک قومی سلامتی ایکٹ کے تحت چار ماہ سے بغیر کسی مقدمے کے غیر قانونی طورپر نظربند ہیں جس سے بھارت میں جمہوری اقدار کے زوال کے خدشات نے جنم لیا ہے۔گیتانجلی انگمو ن نے مودی حکومت کی ترجیحات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ بے دریغ خرچ کیا جارہاہے۔انہوں نے بھارت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، آلودگی اور تعلیم کے شعبے کی حالت جیسے سنگین مسائل کو اجاگر کیا، جنہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور چھٹے شیڈول شمولیت کی وکالت کرنے والے سونم وانگچک کی غیرقانونی نظربندی پر مودی حکومت کی جمہوریت اور انسانی حقوق سے وابستگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ گیتانجلی انگمو کے جذبات بھارت کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کے بارے میں خدشات کی بازگشت کرتے ہیںجبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ملک میں اختلاف رائے کو دبا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button