بھارت

بھوپال: ”بی جے پی “رہنما کا خاتون پر تشدد، جنسی طورپر ہراساں کیا

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما نے 25سالہ خاتون کو تشدد کانشانہ بنایا اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔متاثر ہ خاتون علاقے میں بیوٹی پارلر چلاتی ہیں ۔ اسکی دکان کے قریب بی جے پی رہنماپلکت ٹنڈن کا گودام واقع ہے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ 27جنوری کی رات تقریباً 10بجے ٹنڈن کے گودام میں کام کرنے والے شخص آر کے نامدیو نے فون کر کے پارلر سروس کیلئے بلایا ۔ خاتون جب گودام پہنچی تو نامدیو اسے اندر لے گیاجہاں پلکت ٹنڈن موجود تھا ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پلکت نشے کی حالت میں تھا اور اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر بدتمیزی کی اور جب اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو ٹنڈن نے راستہ راکا ، چہرے پر تھپڑ مارے اور گالیا ں نکالیں ۔
خاتون کی چیخ وپکار سن کو قریبی گھر میں موجود انکی والدہ اور بھائی موقع پر پہنچے تو پلکت نے ان پر بھی حملہ کیا ۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ بی جے پی رہنما نے پولیس میں شکایت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے پلکٹ ٹنڈن اور آر کے نامدیو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button