بھارت
بھارت :مہاراشٹر میں بدھ کا مجسمہ گرائے جانے کے خلاف بدھ بھکشو بلڈوزر کے سامنے لیٹ گئے

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں اشوک نگر کے علاقے ولدھونی، کلیان میں بدھ بھومی فاونڈیشن میں بدھ کے مجسمے اور یادگار کو گرائے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بدھ بھکشو بلڈوزروں کے سامنے لیٹ گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بدھ بھکشوﺅں کے احتجاج کے باوجود ان کے مذہبی مقام کو مسمار کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے ان پر لاٹھی چارج کیا جبکہ جے سی بی مشینوں نے آپریشن جاری رکھا۔ اس واقعے نے ایک بارپھر نام نہاد جمہوری اورتکثیری اقدار کے بلندو بانگ دعوے کرنے والے بھارت میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کردیے ہیں۔







