بھارت

ٹرمپ کو متاثر کرنے کیلئے مودی حکومت کی مہنگی لابنگ، سالانہ 18لاکھ ڈالر خرچ

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہائوس کی حمایت حاصل  کرنے کے لیے ایک امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کی ہیںجس پر بھاری رقم خرچ کی جارہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ فرم سوشل میڈیا پر موجود مواد تیار کرنے سمیت مختلف سرگرمیوں میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے اپریل 2025سے امریکی لابنگ کمپنی SHW Partners LLCکی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جس پر سالانہ تقریبا 18 لاکھ ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ ماہانہ ادائیگی ڈیڑھ لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی وزیر اعظم گزشتہ گیارہ سال میں نہ تو باقاعدہ پریس کانفرنس کرتے نظر آئے اور نہ ہی انہوں نے کھلے مکالمے کو ترجیح دی۔ناقدین کے مطابق یک طرفہ ابلاغ اور سفارتی صلاحیتوں کے فقدان کے باعث بھارت کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی کی سیاسی شبیہ جسے بعض حلقے برانڈ مودی قرار دیتے ہیں، مکمل طور پر عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تیار کی گئی ہے۔ان کے مطابق ہندوتوا کی سیاست کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر مثبت تاثر قائم رکھنے کے لیے بھاری رقوم خرچ کی جا رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ لابنگ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے بھارتی مصنوعات اور خدمات پر ٹیرف عائد کیے گئے اور بھارتی حکومت سے قریبی سمجھے جانے والے افراد کو قانونی نوٹسز جاری کیے گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button