مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ : جما گنڈ گاﺅں کے لوگ سڑک کی بندش کے باعث شدید مشکلات سے دوچار

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کپواڑہ کاایک دور افتادہ گاﺅں جما گنڈ برف باری کے نتیجے میں راستوں کی بندش کے سبب گزشتہ ایک ہفتے سے دیگر علاقوں سے کٹا ہواہے جس کی وجہ سے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بنیادی ضروریات زندگی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ سخت مسائل سے دوچار ہیں ۔ انتظامیہ ضروری سامان اور خدمات مکینوں تک پہنچانے میں ناکام ہے اور صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے۔پوٹاخان گلی سے جمعہ گنڈ تک سڑک برف کے نیچے دبی ہوئی ہے۔
مکینوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ شدید برف باری سے کپواڑہ-جماگنڈ سڑک گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے بند ہے لیکن انتظامیہ نے ابھی تک گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے راستہ صاف نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کپواڑہ-جماگنڈ سڑک کی دیکھ بھال کرنے والا متعلقہ محکمہ رابطہ بحال کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔
سڑک بند ہونے سے راشن اور دیگر ضروری اشیا ءکی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ مریضوں کو کپواڑہ ہسپتال پہنچانے کیلئے پوٹاخان گلی تک 12 کلومیٹر سے زائد کا راستہ چارپائیوں پر لے جانا پڑتا ہے۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں تعمیر وترقی کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے لیکن لوگوں کو درپیش تکالیف ان دعوﺅںکا منہ چڑھا رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button