بھارت

مودی کے دورہ جالندھر سے قبل بم کی دھمکیاں موصول،خالصستانیوں کا دشمن قرار

,,,,m

چندی گڑھ:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جالندھر سے قبل ڈیرہ سچکھنڈ بالان اور کم از کم پانچ اسکولوں کو بم سے نشانہ بنانے والی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ای میلز میں اسکولوں اور ڈیرہ کے احاطے میں بم دھماکوں کی وارننگ دی گئی ہے۔ پیغامات میں وزیر اعظم مودی کوخالصتانیوں کا دشمن قرار دیا گیا ہے اور ان کے دورے سے قبل علاقے میںخوف و ہراس پھیلانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔سینئر پولیس حکام نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈز اور انسداد تخریب کاری ٹیموں کو فوری طور پر کام پر لگایا گیا تاکہ متاثرہ اسکول میںحفاظتی چیکنگ کی جا سکے۔انہوں نے کہاکہ تلاشی کارروائیوں کے دوران کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔انہوں نے کہاکہ تعطیل کی وجہ سے ہفتہ کو اسکول پہلے ہی بند تھے۔حکام نے بتایا کہ مودی کے دورے کے پیش نظر ڈیرہ سچکھنڈ بالان پہلے ہی سخت حفاظتی انتظامات میں ہے اور جالندھر میں پہلے ہی احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ای میلز کا مقصد اعلیٰ سطحی دورے سے قبل خوف وہراس پھیلانا اور امن عامہ کو درہم برہم کرنا ہے۔ دھمکیوں کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناءوزیر اعظم مودی کے دورہ سے قبل جالندھر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہ گرو رویداس کے 649 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ڈیرہ سچکھنڈ بالاں جائیں گے اور ہلوارہ ہوائی اڈے کے سول ٹرمینل کا بھی افتتاح کریں گے اور آدم پور ہوائی اڈے کا دورہ کریں گے جہاں وہ اس کے نئے نام سری گرو رویداس جی ہوائی اڈے کی نقاب کشائی کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button