مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:انتظامیہ نے شب قدر کے موقع پر جامع مسجد سیل کر دی، میر واعظ گھر میں نظر بند

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض بھارتی انتظامیہ نے شب برات کے موقع پر سرینگر کی تاریخی جامع مسجد سیل کر کے کشمیری مسلمانوں کویہاں عبادات سے روک دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نماز عصر کے فوراً بعد مسجد کے دروازے بند کر دیے گئے اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو بھی گھر میں نظر بند کر کے مسجد جانے سے روک دیا گیا۔
میرواعظ نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم انتظامیہ کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2019 سے انتظامیہ کا یہی طرز عمل ہے کہ خاص موقوں پر جامع مسجد سیل کر کے یہاں بڑے مذہبی اجتماعات کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔
انجمن اوقاف جامع مسجد نے بھی حکام کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں اور خاص طور پر مقدس مواقع پر مسجد میں پرامن اجتماعات کی اجازت دیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button