مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں کشمیریوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، عمر عبداللہ

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی ریاستوں میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے کشمیریوں کو مسلسل ہراساں کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس پریشان کن رجحان کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے مقبوضہ علاقے کی اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی ہراسانی کایہ عمل انتہائی افسوسناک ہے ، میں نے وزرائے اعلیٰ کانفرنس میں بھی اس معاملے پر بات کی اور تمام وزرائے اعلیٰ سے کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے اس رجحان کو روکنے کی درخواست کی، چاہے وہ طلباءہوں یا تاجر۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ رجحان مسلسل جاری ہے اور ڈرانے دھمکانے کا یہ بہیمانہ عمل فوری بند ہونا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button