مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت جموں وکشمیرپر اپنے قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہاہے، حریت کانفرنس

بلاجواز گرفتاریوں، املاک کی ضبطی، گھروں کی مسماری کی مذمت

سرینگر :  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کے املا ک کی ضبطی اور رہائشی گھروں کے مسلسل انہدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ظالمانہ کارروائیاں سیاسی انتقام کی بدترین شکل ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوںکے حوصلے توڑنے کیلئے انہیں جھوٹے اور بنیاد مقدمات میں جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈالنے کا بہیمانہ عمل تیز کر دیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ جھوٹے الزامات پر مکانات اور زمینوںکی ضبطی اور گھروںکی مسماری روز کامعمول بن چکا ہے ۔ ترجمان نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے غیر قانونی طور پر نظر بند سابق صدر میاں عبدالقیوم اور حریت رہنما یعوب احمد شیخ کی جائیداد وں کی حالیہ ضبطی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوںکو حق خود اردایت کی جدوجہد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔ ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی جبر و استبداد کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔
دریں اثنا آزادی پسند تنظیموں جموں وکشمیر مسلم لیگ، جموںوکشمیر پیپلز لیگ ،ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور ینگ مینز لیگ نے بھی سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں مقبوضہ علاقے میں بڑھتے ہوئے بھارتی جبر ، غیر قانونی گرفتاریوں ، املاک کی ضبطی ملازمین کی برطرفی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبانہیں سکتا۔ انہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر ایک متنازعہ خطہ ہے جس کے سیاسی مستقل کا تعین تاحال باقی ہے، بھارت فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کی زیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبوں پر ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ آزادی پسند تنظیموں نے کہا کہ کشمیری اپنی منصفانہ جدوجہد میں ضرور کامیاب ہونگے اورمقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی تسلط سے آزادہو کر رہے گا۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ، سیکرٹری طلاعات مشتاق احمد بٹ اورزاہد اشرف نے بھی اپنے بیانات میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی چیرہ دستیوںپر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے حریت رہنما یعقوب احمد شیخ کے گھر اور اراضی کی ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں ضبطی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس طرح کے نوآبادیاتی ہتھکنڈوں سے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کو ہرگز مرعوب نہیں کرسکتا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری اپنے شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button