مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض حکام نے شوپیا ن میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کرلی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے ضلع شوپیا ن میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کرلی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطا بق بھارتی پولیس نے ضلع کے علاقے میمندر میں سرتاج احمد گنائی کا ایک منزلہ مکان ضبط کرلیا۔ 5اگست 2019ءکے بعد جب دفعہ370اور35Aکو منسوخ کرکے علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی ،قابض بھارتی حکام نے مختلف بہانوں سے کشمیریوں کو اپنے گھروں اورزمینوں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔ ان ظالمانہ اقدامات کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔







