بھارت

تلنگانہ : ہندوتوا بلوائیوں کا جامع مسجد پر حملہ، قرآن پاک کی بے حرمتی

حیدرآباد:بھارت میں مودی حکومت کی ہندوتوا حکومت کے دور میں مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں ۔ ریاست تلنگانہ کی ہندوتوا بلوائیوں نے جامع مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور قرآن پاک کے نسخوں سمیت دیگر مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے ضلع یادادری بھوانا گیری کے گائوں جلا ل پور میں نماز ادا کرنے کیلئے جب نمازی مسجد پہنچے تو انہیں مسجد میں ٹوٹی ہوئی دیواریں، شیشے اور قرآن پاک اور دیگر مقدس کتابیں بکھری ہوئی ملی ۔ مسجد کے احاطے سے شراب، بیئر اور وہسکی کی خالی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔میڈیا کے مطابق مقامی رہائشیوں نے اس افسوسناک واقعے کو بی جے پی ، آر ایس ایس ، وشو ہندو پریشد، اور بجرنگ دل سے وابستہ ہندوتوابلوائیوں کی کارروائی قرار دیاہے ۔مجلس بچائو تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے ہندوتوابلوائیوں کی طرف سے مسجد کی بے حرمتی کو "مذہبی ہم آہنگی اور آئینی اقدار پر نفرت انگیز حملہ”قراردیاہے۔انہوں نے فوری طورپر حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور ان کے خلاف قرارواقعی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔واقعے کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button