بھارت

کرناٹک میں دلت جوڑے کی تذلیل، مندر میں داخلے سے روک دیا گیا

ایک اورواقعے میں مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی، دکانوں پرپتھراﺅ

بنگلور: بھارت بھر میںدلت برادری کو مسلسل امتیازی سلوک اور تذلیل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے ہندوتوا نظریے کے سائے میں پنپنے والے ذات پات کی بنیاد پر تعصب کی عکاسی ہوتی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تازہ ترین واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا جہاں ایک نوبیاہتا دلت جوڑے پنکجا اور پونیتھ کی تذلیل کی گئی اورجب وہ اپنی شادی کے بعد آشیرواد لینے مندرگئے تو انہیں مندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ بی جے پی سے منسلک ایک ہندو انتہاپسند نارائنپا نے میاں بیوی کو روکا، ذات پات کے طعنے دیے اور مندر کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزم نے دیوتا ہونے کا ڈرامہ کیا اور نوبیاہتا جوڑے پر چیختے ہوئے اعلان کیاکہ دلت مندر میں داخل نہیں ہو سکتے، آپ کہیں اور جا کر پوجا کریں اوریہاں سے فوراً چلے جائیں۔اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔کانگریس کی زیر قیادت ریاستی حکومت نے جوڑے کو مندر میں داخل ہونے سے روکنے پر نارائنپا کو گرفتار کر لیا ہے۔
دریں اثناءبھارت میںبڑھتی ہوئی عدم برداشت کے ایک اورواقعے میں باگل کوٹ میں ہندوﺅں کے ایک جلوس کے دوران ہندوتوا تنظیموں کے ارکان نے ایک مسجد کے باہر جلوس کوروکا، اسلام اورمسلمانوںکے خلاف نعرے لگائے اور مسلمانوں کی گوشت کی دکانوں پر پتھراو¿ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button