بھارت

مودی کے شائننگ انڈیا کے دعوے حقیقت سے کوسوں دور، بھارتی معیشت زوال پذیر

نااہل مودی سرکار کو برطانوی جریدے "دی اکانومسٹ"نے آئینہ دکھا دیا

نئی دلی :مودی کی ہندوتوا حکومت کے بلند و بانگ انتخابی نعروں کے برعکس بھار ت کی ناقص معاشی کارکردگی کھل کرسامنے آگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دنیا کی نام نہاد چوتھی بڑی معیشت کی دعویدار نااہل مودی سرکار کو برطانوی جریدہ”دی اکانومسٹ ” نے آئینہ دکھا دیاہے۔ دی اکانومسٹ کے مطابق بھارت کی معیشت اتنی بڑی نہیں جتنی سمجھی جاتی ہے۔برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر کی سرکاری رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ بھارت چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے۔ رواں سال فروری میں جاری ہونے والے نئے اعداد و شمار بھارتی معیشت کیلئے مایوس کن ثابت ہوئے، بھارت کا جی ڈی پی پہلے کے مقابلے میں 3.3 فیصد کم رہا۔معاشی ماہرین کے مطابق بھارت اب بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ایک رسک مارکیٹ بن چکا ہے کیونکہ بھارتی معیشت مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی غیر مستقل معاشی پالیسیوں، بڑھتی بیروزگاری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی نے بھارتی معیشت کی رفتار کو شدید متاثر کیا ہے۔ بھارت کا اقتصادی قوت بننے کا خواب ناکام مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زمین بوس ہوچکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button