بھارت

بھارت نے امریکی پابندی والے ایرانی جہاز قبضے میں لے لئے

نئی دہلی:بھارت نے ایران سے وابستہ تین آئل ٹینکرز – اسٹیلر روبی، اسفالٹ سٹار اور الجفزیہ کو قبضے میں لے لیا ہے ،جن پر امریکہ نے پابندی عائد کررکھی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تجزیہ کاروں نے اس اقدام کوبھارت کی طرف سے ”بادشاہ سے زیادہ وفادارہونے“ کا مظاہرہ قراردیاتاکہ امریکہ کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے۔ جہازوں کو ممبئی سے تقریباً 100 ناٹیکل میل مغرب میں روکا گیا جن پر شبہ ہے کہ وہ تیل کوایک جہاز سے دوسرے جہاز میں منتقل کررہے تھے۔بھارتی کوسٹ گارڈ نے تقریباً 55 بحری جہاز اور 10سے12 ہوائی جہازوں کو مسلسل نگرانی کے لیے تعینات کر رکھا ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی واشنگٹن کی جانب سے بھارتی اشیا پر درآمدی محصولات میں حالیہ کمی کے بعد امریکہ اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی گرمجوشی کی وجہ سے کی گئی جس سے امریکہ کے ساتھ بھارت کی صف بندی کی عکاسی ہوتی ہے اوریہ کارروائی ایران کے ساتھ بھارت کے روایتی اسٹریٹجک تعلقات کی قیمت پر کی گئی۔ ایران کی قومی آئل کمپنی نے ٹینکروں یا ان کے کارگو سے کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا ہے، جبکہ امریکی حکام نے اس سے قبل تیل کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ان جہازوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام امریکی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے اس کی رضامندی کی نشاندہی کرتا ہے جس سے بین الاقوامی سیاست میں اس کا کردار مزید بے نقاب ہوا ہے جو خود کوبادشاہ سے زیادہ وفادارظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button