پاکستان

کشمیری عوام بھارتی جبر کے باوجود حق ِ خودارادیت کے مطالبے پر ثابت قدمی سے کھڑے ہیں، مسعود خان

اسلام آباد:
آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کے تحت مسلسل قید و بند، تشدد اور منظم جبر کے باوجود حقِ خودارادیت کے مطالبے پر ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ و اساتذہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف تعلیمی اداروں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے طلباءبھی شریک تھے۔ سابق صدر نے ”کشمیر ایٹ دی کراس روڈز“ کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ا±ن کی قومی ذمہ داریوں پر زور دیا۔سردار مسعود خان نے کہا کہ قوموں کا عروج باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ذریعے ممکن ہوتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی تقریباً 25 کروڑ آبادی میں 16 کروڑ نوجوان اکثریت کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہیں فکری، تکنیکی اور اخلاقی طور پر خود کو اس انداز میں تیار کرنا ہوگا کہ وہ قومی تعمیر و ترقی میں مو¿ثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انصاف کے حصول کے لیے پاکستان کی معاشی مضبوطی، عسکری استحکام اور واضح اسٹریٹجک سمت کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، وہاں ماورائے عدالت قتل، اندھا دھند گرفتاریاں، اظہارِ رائے پر پابندیاں، مواصلاتی بندشیں اور سیاسی حقوق کی منظم پامالی معمول بن چکی ہیں۔سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیری عوام نے ترقیاتی منصوبوںکے باوجود بھارت میں انضمام کو مسترد کیا ہے اور وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کے دل و دماغ جیتنے میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے گزشتہ برس بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جارحیت کے مقابلے میں مو¿ثر دفاع کا مظاہرہ کیا اور عسکری، سفارتی اور عالمی بیانیے کے محاذ پر اپنی برتری منوائی، جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا گیا۔KMS-17/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button