پنجاب: نامعلوم مسلح افراد نے عام آدمی پارٹی سے وابستہ سرپنچ کو قتل کر دیا

چندی گڑھ :بھارتی پنجاب میں نامعلوم مسلح افراد نے عام آدمی پارٹی کے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک اور اس کے ایک رشتہ دار کو زخمی کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تھاتھیان مہانتن گاوں کے عام آدمی پارٹی کے سرپنچ 40سالہ ہربرندر سنگھ کو شیرون گاوں میں شادی کی تقریب کے دوران دو حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ۔ واقعے میں سرپنچ کا رشتہ دار جرماندیپ سنگھ زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں میں سے ایک نے سرپنچ کو اپنی پستول سے گولی مار دی۔ مقتول کے رشتہ دار جرماندیپ، جو قریب ہی کھڑا تھا، نے اپنی پستول نکالی، لیکن دوسرے حملہ آور نے، جس کے پاس اے کے 47 تھا، گولی چلا دی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ سرپنچ کی ہلاکت سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا کیونکہ ایک مختصر وقت میں اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔قبل ازیں 5 جنوری کو ترن تارن کے گاو¿ں والتوہا سندھوا کے عام آدمی پارٹی کے سرپنچ جرمل سنگھ کو امرتسر کے ایک ریزورٹ میں شادی کی تقریب کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔







