مقبوضہ جموں و کشمیر

ٍانجمن شرعی شیعیان کی آغا سید حسن الموسوی الصفوی کو تہران جانے سے روکنے کی مذمت

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان نے پارٹی کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کے لیے تہران جانے سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی ایرانی کی جانب سے موصول ہونے والی سرکاری دعوت پر شہید سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ایران روانہ ہونے والے تھے۔تاہم نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر بیورو آف امیگریشن کے اہلکاروں نے انہیں روک کر ان کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا اور ان کے پاس درست پاسپورٹ اورویزا سمیت تمام ضروری سفری دستاویزات موجود ہونے کے باوجود انہیں پرواز میں سوار ہونے نہیں دیا۔بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تحریری حکم نامہ فراہم کیا گیا۔انجمن شرعی شیعیان نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر واضح کریں کہ یہ اقدام کن حالات میں اور کس بنیاد پر کیا گیا اور آئندہ شفافیت، انصاف، قانون کی حکمرانی اور مذہبی رہنمائوں کے وقار اور بنیادی حقوق کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button