APHC-AJK

کنن پوشپورہ کا واقعہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا اوربھارت کے چہرے پر بدنما دھبہ ہے

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ نے کہاہے کہ کنن پوشپورہ کا اجتماعی عصمت دری کا واقعہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا اور نام نہاد جمہوری اقدار کے دعویدار بھارت کے چہرے پر ایک بدنما داغ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ نے سانحہ کنن پوشپورہ کی برسی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جس کی صدارت کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔تقریب میں حریت قیادت، سیاسی و سماجی رہنماو¿ں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مظلوم خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کی مدد کے لیے اٹھ کھڑا ہونا ایک دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیشہ معاشرے کے کمزور طبقات کو نشانہ بناتا ہے تاکہ حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو کمزور کیا جا سکے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کشمیری ماو¿ں، بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ آزادی میں خواتین کا کردار ناقابلِ فراموش ہے اور تاریخ ان قربانیوں کو سنہری حروف میں رقم کرے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور انصاف و حق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
دیگر مقررین نے کہا کہ 35 برس گزرنے کے باوجود کنن پوشپورہ کے متاثرین انصاف سے محروم ہیں، جبکہ اس گھناو¿نے جرم میں ملوث اہلکاروں کو کالے قوانین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے جس نے جوابدہی کے عمل کو مفلوج کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ استثنیٰ نہ صرف انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے بلکہ ایسے سانحات کی تکرار کا سبب بھی بنتا ہے۔۔ مقررین نے کہا کہ کنن پوشپورہ کی یادیں کشمیری عوام کے اجتماعی حافظے کا حصہ ہیں اور انہیں کسی طور فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر و استبداد کی ایک واضح مثال ہے جہاں خواتین کی عصمت دری کو ریاستی دہشت گردی کے ایک حربے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔شرکاءنے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور انصاف پسند اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ کنن پوشپورہ جیسے واقعات کی آزادانہ تحقیقات اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا مو¿ثر کردار ادا کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن، انسانی وقار اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔تقریب میں سینئر حریت رہنما ﺅں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، ایڈوکیٹ پرویز احمد، الطاف حسین وانی، حسن البنائ، حاجی محمد سلطان ،اعجاز رحمانی، شیخ عبد الماجد، زاہد صفی،سید گلشن احمد ،چوہدری شاہین، امتیاز وانی، محمد شفیع ڈار، محمد اشرف ڈار، منظور احمد ڈار، عبدالمجید لون، عدیل مشتاق وانی، نذیر احمد کرنائی، امتیاز بٹ ،مشتاق احمد بٹ، رئیس میر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button