بھارت
فرانس کا بھارت کو رافیل طیاروں کا سورس کوڈ دینے سے انکار
اسلام آباد:
فرانس سے 60سے زائد رافیل طیاروں کی خریداری کے باوجود بھارتی فضائیہ کو آپریشنل آزادی نہ مل سکی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملٹری واچ میگزین کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ فرانس نے بھارت کو رافیل لڑاکا طیارے کا سورس کوڈ دینے سے انکار کردیاہے ۔بھارت کو الیکٹرانک وار فیئر سوٹس تک بھی رسائی نہیں ملے گی۔ جنگ کی صورت میں بھارتی رافیل طیارے فرانس کے رحم و کرم پر ہونگے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت کو دماغ کے بغیر رافیل طیارے دیے گئے ہیں، طیاروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے بھارت فرانس کا محتاج ہی رہے گا۔






