پاکستان

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان کا بھارت کو دو ٹوک جواب

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کا مذموم پروپیگنڈا مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستانی مندوب عدیل ممتاز کھوکھر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران دوٹوک الفاظ میں واضح کیاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ یکطرفہ بھارتی اقدامات، آبادی کا تناسب بدلنے یا انتخابی انجینئرنگ سے جموںو کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انکار ممکن نہیں۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کے ریکارڈ پر ہیں۔پاکستانی مندوب نے مزیدکہاکہ عالمی برادری بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button