مقبوضہ جموں و کشمیر
بڈگام : پولیس نے امریکہ ، اسرائیل کیخلاف احتجاج کی ویڈیوز شیئر کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ایران پر اسرائیلی و امریکی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کرنے کی پاداش میں ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میںتصدیق کی ہے کہ کھٹی پورہ چاڈورہ کے رہائشی سہیل احمد بٹ کے خلاف مشرق وسطی میں جاری صورتحال سے متعلق حالیہ احتجاج سے متعلق ویڈیوز اپ لوڈ کر نے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایف آئی آر نمبر 23/2026 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ چاڈورہ میں درج کی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔






