بھارت

اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران پر جارحیت میں مودی کیساتھ اپنے گٹھ جوڑ کی تصدیق کردی

جنگ میں بھر پور ساتھ دینے پر بھارت کا مشکور ہوں ۔نیتن یاہو

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران اسرائیل کی حمایت پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیتن یاہو نے ایران کے جوابی حملے سے متاثرہ ایک مقام پرصیہونی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اس مشکل گھڑی میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل اورامریکہ کے ایران پر حملوں اورایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای کی شہادت سے چند روز قبل وزیر اعظم مودی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ سے اپنے خطاب میں مودی نے اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کی تھی، جس پر ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے تالیاں بجائی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مبصرین کے مطابق مودی حکومت کے موقف نے بالواسطہ طور پر اسرائیل کے اسٹریٹجک اہداف کی تائید کی ہے۔ نیتن یاہو کے اس خطاب کے بعد یہ تاثر مزید مضبوط ہوا ہے کہ بھارت نے اس تنازع میں اسرائیل کا ساتھ دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حملوں کے بعد نیتن یاہو اور مودی کے درمیان تفصیلی ٹیلی فونک گفتگو بھی ہوئی، جس کی تصدیق خود اسرائیلی وزیر اعظم نے کی۔ انہوں نے نریندرمودی کو ایک عظیم دوست قرار دیتے ہوئے اسرائیلی اور بھارتی عوام کے درمیان دوستی کو سراہا۔دوسری جانب، ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائی کی مذمت نہیں کی، جس پر اپوزیشن رہنمائوں نے سوال اٹھایاہے کہ مودی حکومت یہ موقف روایتی سفارتی اصولوں اور آئینی تقاضوں سے متصادم ہو سکتا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق اس پیش رفت نے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں بھارت کے کردار اور اس کی خارجہ پالیسی کی سمت پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
واضح رہے کہ نریندر مودی نے دیرینہ دوست ایران کو مشکل کی گھڑی میں تنہا چھوڑ دیاہے۔ ہنوداوریہود گٹھ جوڑ خطے کے عدم استحکام کا باعث بن رہاہے ۔

۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button