مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :کرفیو، پابندیوں کاسلسلہ جاری

مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، درجنوں افراد زخمی

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں قائم انتظامیہ کی طرف سے نافذ کرفیو جیسی پابندیاں کا سلسلہ آج مسلسل چوتھے دن بھی جاری ہے۔پابندیوں کا مقصد ایران پر امریکی ، اسرائیل جارحیت اور ملک کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کو روکنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر، بارہمولہ، بانڈی پورہ، بڈگام، پلوامہ اور وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھارتی فوج اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ بڑی سڑکوں اور چوراہوں کو خار دارتاروں تاروں سے سیل کر دیا گیا ہے۔ شہروں میں بکتر بند گاڑیاں گشت کر رہی ہیں جس سے رہائشیوں میں خوف اور تناو¿ کا ماحول پیدا ہو گیا۔
سری نگر کا مرکزی تجارتی مرکز لال چوک خاردار تاروں سے مکمل طور پر بند ہے ۔ امیرا کدل سمیت اہم راستوں پر پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت کو روک دیا گیا ہے۔
کئی علاقوںمیں لوگ پابندیوںکو خاظر میں نہ لاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے سری نگر، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا جسکے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
علاقے میں مواصلاتی پابندیاں بھی جاری ہیں ۔ لوگوں کو ایران پر امریکی ، اسرائیلی جارحیت کے خلاف مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے روکنے کیلئے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس میں معطل ہے۔KMS-01/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button