مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں پابندیاں کل بھی جاری رکھنے اعلان

سرینگر: غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے کل (جمعہ کے روز) احتجاجی مظاہروں کوروکنے کئے لئے پابندیاں جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی اطلاع کے بعد جمعہ کو وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں پابندیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ پابندیاں جمعہ کو برقرار رہیں گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ صورتحال پرامن رہے۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button