مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: دریائے جہلم میں پانی کی سطح غیر معمولی طور پر کم ریکارڈ ، ماہرین کا اظہار تشویش

 

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح غیر معمولی طورپر کم ریکارڈ کی گئی ہے جسے ماہرین نے خطے کی آبی صورتحال اور مستقبل میں دھان کی کاشت کیلئے ایک تشویشناک اشارہ قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جمعرات کی صبح 9بجے وادی کشمیر میں سنگم کے مقام پر دریا ئے جہلم میں پانی کی سطح منفی 0.86فٹ ریکارڈ کی گئی جو اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ دریا زیرو گیج سطح سے بھی نیچے بہہ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ہی اتنی کم سطح پر دریا کا بہنا ایک غیر معمولی صورتحال ہے جبکہ ماضی میں اس طرح کی صورتحال کم دیکھنے کی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس برس سردیوں کے دوران برفباری اور بارش نہ ہونے کے برابر رہی جس کے سبب پہاڑی علاقوںمیں برف کا ذخیرہ انتہائی کم رہا اور یہی وجہ ہے کہ دریا میں پانی کی مقدار نمایاں طو ر پر کم ہو گئی ہے۔
وادی کشمیر میں عام طور پر سردیوں کے اختتام اور بہار کے ابتدائی ایا م کے دوران دریاﺅں میں پانی کی سطح بڑھنے لگتی ہے کیونکہ پہاڑوں پر جمی برف پگھل کر ان میں شامل ہوتی ہے مگر اس برس صورتحال مختلف دکھائی دے رہی ہے۔
ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر آنے والے ہفتو ں میں بارش یا برفباری نہیں ہوئی تو وادی کشمیر کی آبی صورتحال مزید متاثر ہو سکتی ہے جسکا براہ راست اثر زرعی سرگرمیوں خاص طور پر دھان کی کاشت پر پڑ سکتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button