بھارت
اڈیسہ: ہندو توا غنڈوں نے چرج میں داخل ہو کر عیسائیوں کو مارا پیٹا، عبادت سے روکا

بوبینشور:بھارتی ریاست اڈیسہ کے ضلع نبرنگ پور کے کپینا گاﺅںمیں ہندو توا ہجوم نے ایک چرچ میں داخل ہو کر قبائلی مسیحی برادری کے افراد کو مار اپیٹا اور عبادت سے روکا۔ہجوم نے لاﺅڈ سپیکر کے ذریعے عیسائیوں کو دھمکیاں دیں کہ اگر انہوں نے اپنی مذہبی سرگرمیاں جاری رکھیں تو چرچ کو منہدم کر دیا جائے گااور انہیں گاﺅں سے نکال دیا جائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ جب عیسائیوں نے سوال کیا کہ انہیں دعا کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے تو غنڈے ان پر پل پڑے اور انہیں زبردستی باہر نکال دیا۔ ہندو توا غنڈوں نے عیسائی نوجوانوں 17سالہ جالا دھرسانتا اور 20سالہ موہن سانتا کو شدید تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ پولیس نے مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور معاملے کو ٹال دیا کہ گاﺅں میں دو گروہوں کے درمیان پہلے سے کشیدگی موجود ہے۔






