مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ممتاز حریت رہنما مولانا عبداللہ طاری انتقال کرگئے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ممتاز حریت رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبداللہ طاری آج طویل علالت کے بعد اپنے آبائی علاقے شوپیاں میں انتقال کر گئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائمقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے مولانا عبداللہ طاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبداللہ طاری ایک مخلص اور ثابت قدم رہنما تھے جو شدید مشکلات کے باوجود ہمیشہ حق اور سچ کے موقف پر ڈٹے رہے اور جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔محمود احمد ساغر نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبراورحوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما محمد عمر فاروق نے بھی مولانا محمد عبداللہ طاری اور سینئر کشمیری صحافی، روزنامہ ندا مشرق کے بانی اور چیف ایڈیٹر عبدالرشید شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ میر واعظ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دونوں شخصیات کی مذہبی، علمی، سماجی اور فکری خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ان معزز بزرگوں نے اپنے اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دیتے ہوئے نہایت خلوص، لگن اور عزم کے ساتھ معاشرے کی خدمت کی۔میرواعظ نے کہا کہ ایسی قابل احترام اور تجربہ کار شخصیات کا انتقال وادی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔میرواعظ نے سوگوار خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button