مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ: بھارتی پولیس نے استادسمیت دوافراد کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا

جموں: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی پولیس نے ایک استادسمیت دو افراد کو کالے قانون ”یو اے پی اے “کے تحت گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں کے ساتھ مل کر مشکور احمد سمیت دوافراد کو ضلع کے علاقے چھاتروسے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
پولیس نے ان کی گرفتار ی کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔ گرفتار افراد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button