مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: سڑک حادثے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل ، اہلیہ ہلاک، دو بچے زخمی
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سڑک کے ایک حادثے میں پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل اور اسکی بیوی کی موت ہوگئی جب کہ جوڑے کے دو بچے زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سڑک حادثہ ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں بستی گاوں کے قریب پیش آیا۔ آلٹو کار بے قابو ہوکر دریا میں جاگری جسکے نتیجے میں اس میں سوار پولیس ہیڈ کانسٹیبل ذولفقار علی اور ان کی اہلیہ ہلاک جبکہ انکے دو بجے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





