بھارت

خطے کے امن کو تباہ کرنے میں مودی نے مکروہ کرداراداکیا

نئی دہلی:  یہودو ہنود کے گٹھ جوڑ اور ناپاک کردار پر بھارتی سیاستدانوں نے نریندر مودی کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سیاستدان آنند بھدوریا نے خطے کے امن کو تباہ کرنے میں مودی کے مکروہ کردار کو بے نقاب کر دیا۔ آنند بھدوریا نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بتائے جب اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا تھا تو مودی کے بغیر کسی اور نے اسرائیل کا دورہ کیا؟آنند بھدوریا نے کہا کہ مودی نے نسل کشی کرنے والے اور جنگ کے دہانے پر کھڑے ملک کا دورہ کس کے مشورے پر کیا؟انہوں نے کہاکہ ایرانی سپریم لیڈر کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے شہادت حاصل کی مگر مودی کی طرح امریکہ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے بھارت کو امریکہ کے سامنے جھکانے کا کام کیا ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button