ویب ینار

پروفیسر نذیر شال کودوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد:ایک ویبینار کے مقررین نے کشمیری دانشور، ممتاز ماہر تعلیم، مصنف، صحافی اور انسانی حقوق کے علمبردار پروفیسر نذیر احمد شال مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں کشمیر یوں کی جدوجہدآزادی کا ثابت قدم وکیل قراردیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر شال 2023میں 29اور30دسمبرکی درمیانی شب لندن میں انتقال کر گئے تھے ۔ یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سینئر صحافی ڈاکٹر ایم اشرف وانی کے زیر میزبانی ویبینارکے مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو اجاگر کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے پروفیسر شال کی ہمت اور مستقل مزاجی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خرابی صحت کے باوجود انہوں نے اپنی زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کررکھی تھی ۔ انٹرنیشنل کونسل فار ہیومن رائٹس کشمیر سینٹرکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالمجید ترمبو نے کشمیر سے متعلق عالمی مشاورتی گروپ کے قیام میں پروفیسر شال کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں ایک غیر معمولی شخصیت قرار دیا جن کی وکالت اور سفارت کاری بے مثال تھی۔سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے پروفیسر شال کو ایک اصولی رہنما قرار دیا جنہوں نے کشمیر کے بارے میں اہم بیانیے کو تشکیل دیا۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے پروفیسر شال کو ایک ممتاز اسکالر قراردیا جن کی کتابیں اور شاعری کشمیریوں کے دکھ ، درد اورجذبہ حریت کی عکاسی کرتی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماء شمیم شال اور مشتاق حسین گیلانی اور انسانی حقوق کے کارکن رئیس احمد میر کے ہمراہ پروفیسر شال کے جذبہ حب الوطنی، دور اندیشی اور مظلوم کشمیریوں کی آواز کو بلند کرنے کے لیے غیر متزلزل لگن کی تعریف کی۔ ویبنار کے اختتام پر مرحوم کی درجارت کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button