بھارت

اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا ڈر، شہید فلسطینی بچی پر دستاویزی فلم کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی

 

نئی دہلی: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران پیش آنے والے ایک حقیقی واقعے پر مبنی آسکر کے لیے نامزد فلم” وائس آف ہند رجب” کی بھارتی تھیٹر میں ریلیز سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی )کی جانب سے کلیئرنس دینے سے انکار کرنے کے بعد روک دی گئی ہے۔ممبئی میں قائم جئے ویراترا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ منوج نندوانا نے کہا کہ بورڈ نے فلم کی حساس نوعیت کے پیش نظر سرٹیفیکیشن سے انکار کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کیمطابق فلم فروری میں منظوری کے لیے پیش کی گئی تھی اور اسے اکیڈمی ایوارڈز سے قبل 6 مارچ کو ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ منوج نندوانا نے دعوی کیا کہ سی بی ایف سی کے ایک رکن نے غیر رسمی طور پر فلم کے ممکنہ سفارتی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ فلم ہند رجب کی ریلیز کی اجازت کی صورت میں بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
فلم ہند رجب چھ سالہ فلسطینی لڑکی کے قتل پر مبنی ہے جو جنوری 2024 میں غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران کار میں پھنس گئی تھی۔ یہ فلم فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے گاڑی سے کال کرنے کے بعد بچی تک پہنچنے کی کوششوں کے گردگھومتی ہے۔واضح رہے کہ ہند رجب ،اس کے خاندان کے کئی افراد اور اسے بچانے کے لیے بھیجے گئے دو پیرا میڈیکس بعد میں مار دیئے گئے تھے۔ اس واقعے نے بین الاقوامی توجہ مبذول کرائی اور جنگ میں شہریوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button